ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں لکڑیوں کا گٹھا سر پر اُٹھائے ندی پار کرنے کے دوران ندی میں ہی گر کر مزدور ہلاک

بھٹکل میں لکڑیوں کا گٹھا سر پر اُٹھائے ندی پار کرنے کے دوران ندی میں ہی گر کر مزدور ہلاک

Mon, 13 May 2019 16:24:13    S.O. News Service

بھٹکل 13/مئی (ایس او نیوز) ساگر روڈ پر واقع کیِترے نامی دیہات  میں   ایک مزدور اُس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ سر پر  سُپاری کے درختوں کے تنے    لادے  ندی کو پارکرنے  ندی میں اُتر رہا تھا کہ اچانک پیر پھسل گیا اور سیدھے  ندی میں گرگیا، جس سے اس کی  موت واقع ہوگئی۔ حادثہ آج پیر کی صبح پیش آیا۔ مرنے والے کی شناخت بھٹکل جالی کے رہنے والے مہادیو سومیّا گونڈا (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا  کہ ندی میں پانی نہیں تھا، البتہ  15 فٹ بلندی سے نیچے پتھریلی زمین پر جا  گرا تھا، سر کو شدید چوٹ لگنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کو بھی چوٹیں آئی تھی، جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوگئی۔

سومیا گونڈا  کو بیوی اور تین لڑکے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کِیترے اور جالی کے کافی لوگ  بھٹکل سرکاری اسپتال  پہنچ گئے اور گھروالوں سے تعزیت کی۔

نعش  بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کے حوالے کی گئی ہے۔

مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 


Share: